منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف اور شیخ رشید آمنے سامنے، دھماکہ خیز مطالبہ کر دیا گیا

datetime 14  فروری‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) کراچی سرکلرریلوے روٹ کے اطراف آباد لوگوں کومتبادل جگہ فراہم کیے بغیرتجاوزات کے خلاف کارروائی پرتحریک انصاف سندھ اوروفاقی وزیرریلوے آمنے سامنے آگئے،سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے پرعدالتی احکامات کے برعکس غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے لوگوں کوبے گھرکیا جارہا ہے،متبادل دیئے بغیرلوگوں کوبے گھرکرنا ظلم ہے،

چیف جسٹس کو خود حقائق سے آگاہ کروں گا،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ متبادل دیے بغیرکوئی بھی دیوارگرائیں گے تو ہم سامنے کھڑیہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کراچی کے صدرخرم شیرزمان، ارکان سندھ اسمبلی کے وفد کے ہمراہ ڈی ایس ریلوینثاراحمد میمن سے سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فردوس شمیم نے وزیرریلویشیخ رشید اورریلوے افسران پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اراضی پر قبضے میں ملوث محکمہ ریلوے کے سابق اور موجودہ افسران و وزرا کو سزائیں دی جائیں،ڈی ایس ریلوے سے ملنے کا مقصد معلوم کرنا تھا کہ کراچی سرکلرریلوے کی بحالی کے لیے ریلوے کیا کرنے جارہی ہے،متاثرین کومتبادل جگہ کہاں دینی ہے ریلوے حکام کو کچھ پتہ ہی نہیں ہے،ابھی تحریری فیصلہ آیا نہیں انہوں نے گھر توڑنا شروع کردیے،چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ ریلوے میں کرپشن کا خاتمہ کرائیں اورمظلوم لوگوں کے معاملے میں انسانیت کے تقاضے پورے کیے جائیں،ہم کراچی کے ساتھ یہ ظلم نہیں ہونے دیں گے ریلوے کے تمام افسران،سیکریٹریزاورافسران جنہوں نے قبضے کرائے سب کو سزادی جائے،ریلوے پلاٹوں پر ان سب منظورنظرکا کاں کو بھی پکڑا جائے،جنہوں نے بلڈنگزبنانیکی اجازت دی سادہ معصوم لوگ ایس بی سی اے پلان دیکھ کر دکان مکان خریدتے ہیں میں خود انجینئرہوں،تین ماہ کے عرصے میں نئی تو کیا پرانی کے سی آربھی نہیں چلائی جاسکتی ہے،

عدالت میں غلط بیانی کی جارہی ہے کہ چارسال لگیں گے، جس منصوبے کے لیے ابھی پیسے ہی نہیں رکھے گئینہ روٹ کی منظوری دی گئی ہے اس کے بغیرہی لوگوں کوبے گھرکرنا شروع کردیا گیا ہے،عدالتیں انصاف کریں لوگوں کو بے گھر ہونے سے بچائیں،میں خود چیف جسٹس کے پاس جاؤں گا،جب تک متاثرین کو متبادل نہیں دیا جاتا تب تک کچھ نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1970کے بعد کراچی کا ماسٹرپلان نہیں بنا،لوگوں کو بے گھرنہ کریں،اگر کسی کا گھر توڑا تو ہمارے ایم پی ایز سامنے کھڑے ہوں گے۔فردوس شمیم نے کہا کہ جائیکا نے کہا72 میٹر ٹریک کے اطراف تجاوزات نہ ہوں ریلوے حکام اس سے تجاوزکررہے ہیں

اور200 فٹ کی رینج میں گھرتوڑرہے ہیں،سرکلرریلوے انڈر گراونڈ کیسے بنے گی،منصوبے کے لیے محکمہ ریلوے کو کتنی زمین درکار ہے ڈی ایس کوئی جواب دینے کو تیار نہیں،ڈی ایس ریلوے کو کچھ پتہ ہی نہیں،میں ڈی ایس ریلوے نہیں سیکریٹری ریلوے کی برطرفی کا مطالبہ کروں گا،انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے آرڈر میں متبادل گھروں کی فراہمی کے حوالے سے لکھا گیا ہے،نیا کوئی تحریری حکم نامہ موجود ہی نہیں محکمہ ریلوے از خود کارروائی کر رہا ہے اورمتبادل دیے بغیرگھرتوڑے جارہے ہیں،کمرشل جائیداد توڑنے پرہمیں کوئی اعتراض نہیں مگر گھر توڑنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشید کراچی سے تجاوزات ہٹانے سے پہلے اپنے حلقے میں آپریشن کرکے آئیں،ان کے حلقے میں بھی ریلویکی زمینوں پر قبضے ہیں،شیخ رشید ان تمام افسران کے خلاف مقدمہ دائرکریں،ان سب کو کٹہرے میں لائیں،چیف کنٹرولربلڈنگ کروڑوں جیب میں ڈالتا ہے،چوروں سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتاہے۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…