جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

آشنا کیساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنیوالی خاتوں کو عبرتناک سزا سنا دئی

datetime 14  فروری‬‮  2020 |

کراچی (آن لائن) آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو سزائے موت سنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی کی ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران عطا سومرو نے قتل کیس میں ملوث ملزمہ عائشہ، اس کے آشنا رضا علی شاہ گیلانی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا۔عدالت نے ملزمان کو مقتول کے ورثا کو تین،تین لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنیکا بھی حکم دیا ہے

جب کہ عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید چھ،چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ ڈکیتی کے الزام میں عدالت نے ملزمان کو دس،دس سال قید اور پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید تین،تین ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی جب کہ شریک ملزم رحیم شاہ کو عدالت نے کم عمری کی بنا پر عمر قید اور مقتول کے ورثا کو تین لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنیکا حکم دیا ہے، ہرجانہ ادا نہ کرنے پر ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق ملزمہ عائشہ کے اپنے آشنا رضا علی شاہ گیلانی کے ساتھ تعلقات تھے، دونوں نے شریک ملزم کے ساتھ ملکر مقتول وسیم اقبال کو ہاتھ ،پائوں باندھ کر چھری سے قتل کیا، قتل کرنے کے بعد ملزمان نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…