جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

عوام کی چیخ و پکار اب بد دعاؤں میں تبدیل، پی ٹی آئی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی،جے یو آئی کے رہنما نے حکومتی خاتمے کا عندیہ دے دیا

datetime 13  فروری‬‮  2020 |

ہنگو(این این آئی)اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخواہ اسمبلی و سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ موجودہ حکومت نے ناقص  پالیسیوں سے ملک کی بنیادوں میں پانی بہا کر ملک کو کمزوز کیا۔ مہنگائی، غربت، بیروزگاری سے عاجز  آکر عوام کی چیخ و پکار اب بدعاوں میں بدل چکی ہے۔  جے یو آئی حقیقی معنوں میں عوامی حقوق کی نمائندگی کا فرض نبھا رہی ہے۔

ہنگو میڈیا سے خصوصی نشست کے دوران ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے اور حکومتی امور چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جبکہ حکمران طبقہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے وزراء کو لگانے، نکالنے اور اتحادیوں کو منانے میں سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور چور دروازوں سے اقتدار کے حامل حکمران عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں۔اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے دیگر سیاسی جماعتوں کا جو مذاق اڑایا وہ آج خود ہی بھگت رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ کی اگر شفاف تحقیقات ہوئیں تو پی ٹی آئی حکومت کا کرپٹ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ترقیاتی منصوبے حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دیگر تمام سیاسی جماعتوں کی اپنی سیاسی مجبوریاں ہو سکتی ہے مگر موجودہ کرپٹ حکومت سے نجات کے لئے عوامی مفادات کے تحفظ کے تناظر میں تمام تر اپوزیشن جماعتیں متحد ہے۔اکرم خان درانی نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور تحریک انصاف کی موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ  کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں شروع ہونے والی نئی تحریک کرپٹ  حکومت کے خاتمے کا ذریعہ ثابت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…