ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

مدارس کی رجسٹریشن کاعمل کب شروع ہوگا ؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

datetime 13  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مدارس کی رجسٹریشن کاعمل مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا اس حوالے سے حکومت نے قومی اسمبلی کو آگاہ کر دیا۔ جمعرات کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایاکہ مدارس کی رجسٹریشن کا عمل مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع کردیا جائے گا، مدارس کی رجسٹریشن کے لیے فارمز کی پرنٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہاکہمدارس رجسٹریشن فارمز وزارت تعلیم و تربیت اور اتحاد تنظیمات المدارس پاکستان کی رضامندی سے تیار کیے گئے ہیں۔وزیر تعلیم شفقت محمود نے

بتایاکہ وزارت فنانس کو معاملہ بھیجا ہے کہ سکولوں میں بسوں کی فراہمی اور عملے کے لئے بجٹ کی منظوری دے، ہم تعلیمی اداروں میں بسوں کی فراہمی اور سکولوں کے انفراسٹرکچر پر بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔شفقت محمود نے کہاکہ اساتذہ کی تربیت کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں، اس مرتبہ مرمتی کاموں کیلئے 12 کروڑ مانگے لیکن وہ بھی نہ ملے ، اسلام آباد کے سکولوں کا سروے کرایا ہے جس میں 80 کروڑ کا مرمتی پلان بنایا ہے۔انہوںنے کہاکہ برٹش کونسل کے ساتھ ٹیچرز کی ٹریننگ کا معاہدہ کر رہے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…