اسلام آباد (این این آئی) پاکستان سٹیزن پورٹل عوام کی آواز،رشوت دینا پڑی نہ دفتروں کی خواری کاٹنا پڑی، ایک درخواست پر شہری کا کام ہوگیا ،سٹیزن پورٹل انتظامیہ کی کوشش سے جرمنی میں رہنے والی پاکستانی بیٹی کئی سال بعد ملک واپس آسکی ۔ رپورٹ کے مطابق شاہد نامی شہری اپنی ہمشیرہ کے لئے 29 سال تک ویزہ کی کوشش کرتا رہا،شاہد کو ویزہ کے حصول میں مشکلات رہیں،
کسی حکومت میں داررسی نہ ہوئی ،پاکستان سٹیزن پورٹل میں درخواست دی تو سالوں کا کام دنوں میں ہوگیا۔ شاہد حسین نے بتایاکہ پورٹل انتظامیہ خود رابطہ کرکے دستاویزات مانگتی رہی، اور ویزہ دلوایا ،میری بہن نے 29 سال بعد اپنے ارض پاک پر قدم رکھا، ہم بہت خوش ہیں۔ شاہد حسین نے ویڈیو بیان میں کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور سٹیزن پورٹل ٹیم. کے تعاون پر شکرگزارہوں۔