منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وزیر وزیر ہوتا ہے چھوٹا بڑا نہیں ،بلاول کے وزرا ء کو چھوٹا کہنے پر اسپیکر کا دلچسپ جواب تنقید بھری تقریر کو حکومتی اراکان اسپیکر قومی اسمبلی کو کیا اشارے کرتے رہے ؟ جانئے

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے چند وفاقی وزرا کو چھوٹا کہنے پر اسپیکر نے دلچسپ انداز میں کہا کہ وزیر وزیر ہوتا ہے چھوٹا بڑا نہیں۔منگل کو قومی اسمبلی میں مہنگائی پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فواد چوہدری اور مراد سعید کا نام لئے بغیر کہا کہ ایوان میں وفاقی وزیر سائنس اور مواصلات جیسے چھوٹے

وزیر موجود ہیں لیکن بڑے وزیر نہیں، امید ہے ایک وقت ایسا آئے گا جب وزیر خزانہ بھی ہوں گے۔اس موقع پر اسپیکر اسد قیصر نے مداخلت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو کہا کہ وزیروزیر ہوتا ہے، وہ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا۔بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو چھوٹا آدمی کہنے پر اسپیکر نے مداخلت کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ وزیر اعظم عمران خان کو یہ نہیں کہہ سکتے۔ جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم مانتے ہیں لیکن اسپیکر کا کام نہیں کہ وزیر اعظم کا دفاع کرے۔ وزیراعظم کتنا چھوٹا بڑا آدمی ہے، پوسٹل وزیر بتائیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کی تنقید بھری تقریر کو ختم کرنے کے لئے حکومتی ارکان کی جانب سے اسپیکر کو اشارے کئے گئے تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں قاعدے قانون کی رو سے چلنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…