اسلام آباد (این این آئی) حکومت پاکستان کی جانب سے فوڈ ریرزوائرز بنائے جانے کا امکان ہے،وزیر اعظم کی جانب سے فوڈ ریزوائرز کا اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق پاکستان میں بنایا جانے والا فوڈ ریزوائر پاسکو کی طرز پر کام کرے گا۔ذرائع کے مطابق فوڈ ریرزوائرز بنانے کا فائدہ یہ ہے کہ اِ
س سے سرکاری سطح پر گندم، چینی، دالیں اور چاولوں کی خریداری کی جا سکے گی اور ریزروائرز کا مقصد اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ذرائع کے مطابق فوڈ ریرزوائرز کے ذریعے حکومت اشیا ضروریہ کی کمی کی صورت میں اشیاء صوبوں کو فراہم کرے گی۔