اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

افغانستان پاکستان اور ہندوستان کو ’پراکسی وار‘ کی اجازت نہیں دے گا، کرزئی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

نئی دہلی۔۔۔۔۔سابق افغان صدر حامد کرزئی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ امریکی اور نیٹو فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ’پراکسی وار‘ کے لیے خود کو کو میدان جنگ نہیں بننے دے گا۔نئی دہلی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے حال ہی میں سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف کے دعوؤں کو برہمی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات ’نقصان دہ‘ ثابت ہوسکتے ہیں۔
’ظاہر ہے افغانستان پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پراکسی وار کی اجازت نہیں دے گا، مجھے یقین ہے ہندوستان بھی ایسا نہیں چاہے گا ‘۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کو ایک انٹرویو کے دوران مشرف کا کہنا تھا کہ ‘انڈیا افغانستان کے کچھ نسلی عناصر کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے، تو پاکستان بھی وہاں اپنے نسلی عناصر استعمال کرے گا اور وہ یقیناً پشتون ہوں گے’۔نیوکلیئر ہتھیاروں سے لیس ہمسایوں ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر ’پراکسی فورسز‘ استعمال کرکے افغانستان میں اثر و رسوخ بڑھانے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔تاہم کرزئی جو اسلام آباد پر کابل حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں، نے کہا ہے کہ پشتونوں کو آلے کے طور پر استعمال کرنے کا بیان افغانستان کی سب سے بڑے نسلی گروہ کے لیے ’تکلیف دہ‘ تھا۔کرزئی نے کہا:’یہ ریمارکس انتہائی افسوسناک تھے۔ افغانستان کی تاریخ پانچ ہزار سال پرانی ہے اور یہ کہنا کہ پشتونوں کا ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے یہ نہ صرف پشتونوں کے لیے بلکہ پورے افغانستان کے لیے ہتک آمیز ہے۔‘پاکستان ان تین ممالک میں سے ایک تھا جس نے بنیادی طور پر پشتون طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا تھا تاہم 2001 میں امریکی حملے کے بعد اس کا تختہ الٹ گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…