ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

25 سالہ نوجوان کو ازار بند سے پھانسی لگا دی گئی، حقیقت جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی) سرگودھا کی تحصیل سلانوالی کے چک 129 جنوبی شاہین آباد میں 25 سالہ نوجوان کو ازار بند سے پھانسی لگا دی گئی اور ملزمان نعش ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقتول کی نعش واردات کے دو یوم بعد برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔زرائع کے مطابق چک 129 جنوبی میں 25 سالہ نوجوان کو دو یوم قبل شلوار سے ازاربند نکال کر گلے میں ڈال کر پھانسی دے دی گئی

اور نعش ویرانے میں پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے۔مقتول کو کسی اور مقام پر قتل کے بعد نعش ویرانے میں پھینک دی گئی جسے تھانہ سلانوالی پولیس نے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی منتقل کر دیا تاہم ابھی تک نعش کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ مقتول کی کی جیب سے نسوار اور نیل کٹر کے علاوہ کوئی شناخت والی چیز نہیں ملی۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…