ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی،عمران حکومت اپنا ہر دن آخری دن سمجھ کر گزارے، ن لیگ نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گڈ گورننس،پرفارمنس اور قابلیت کا جنازہ نکل چکا ہے۔ بزدار حکومت سترہ ماہ سے اداروں کے سیکرٹریز تبدیل کرنے میں لگی ہے۔ہر ماہ ادارے کا سیکرٹری تبدیل کرنے سے گڈ گورننس بہتر نہیں ہو سکتی۔محکموں کے سیکرٹری تبدیل کرنا عثمان بزدار نے اپنا پسندیدہ مشغلہ بنالیا ہے۔پنجاب کی بیورکویریسی نالائق حکومت کے غیرسنجیدہ رویے تنگ آچکی ہے۔شہبازشریف نے دس سال انہی بیوروکریٹس سے ملکر پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ پنجاب کی

بیوروکریسی پوری دنیا میں اپنے کام کی بدولت نمایاں ہے۔چند حکومت وزرا بیورکریسی کی راہ میں روٹرے اٹکانہ اپنا فرض سمجھتے ہیں۔عظمی بخاری نے مزید کہا پنجاب میں اس وقت ایک بھی ایسا ادارہ نہیں جس کا مستقبل سیکرٹری مقرر ہو۔اداروں کے سیکرٹریز میں نہیں حکومتی لوگوں میں خرابی ہے۔پنجاب میں ہر وزیر خودکو بادشاہ سلامت سمجھتا ہے۔عمران خان کو سب کچھ پلیٹ میں رکھ کردیا۔لیکن عمران خان اور ان کے فسادی چمچوں کو یہ سب کچھ ہضم نہیں ہو رہا۔ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔عمران حکومت اپنا ہر دن آخری دن سمجھ کر گزارے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…