منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

عمران صاحب جہانگیرترین، خسرو بختیار اور ہمایوں اختر کی ملوں میں کتنی چینی ذخیرہ ہے؟ ن لیگ نے دھماکہ خیز مطالبہ کر دیا

datetime 8  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی آٹے اور چینی کی ملوں کی تلاشی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب جہانگیرترین، خسرو بختیار اور ہمایوں اختر کی ملوں میں کتنی چینی ذخیرہ ہے، اب تک نہیں بتایا؟۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ ملک پہ مسلط آٹا، چینی چور اور مہنگائی مافیا کی سربراہی کر رہے ہیں،

عوام کو بتایا جائے جہانگیر ترین نے کیوں اور کتنی چینی برآمد کی؟۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بتایا جائے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی چینی اور آٹے کی ملوں کی اب تک تلاشی کیوں نہیں ہوئی؟،عمران صاحب عوام کو بتایا جائے کہ عوام کی روٹی، چینی اور آٹا چھین کر دوستوں کی جیبیں کیوں بھری جا رہی ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بتایا جائے کہ ایک سال میں 31 ہزار ارب کا قرضہ کس کی جیب میں گیا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ عوام کو بتایا جائے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کس کی جیب میں جا رہا ہے؟،عوام کو بتایا جائے کہ دوائیوں کی قیمتوں میں تاریخی اضافے سے کمایاگیا مال کس کی جیب میں گیا؟۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے دوستوں نے آپ کے ساتھ مل کر کتنی چینی باہر بھجوائی، قوم کو کب بتائیں گے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی سرپرستی میں آپ کے دوستوں نے پابندی کے باوجود چینی اور آٹا درآمد کیوں کیا؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب چینی چور، منافع خور اور ذخیرہ اندوز اپنے دوستوں کے خلاف کب کارروائی کریں گے؟۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک چینی بیچ کر اربوں کمانے والے اب چینی باہر سے منگوا کر پھر تجوریاں بھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب قوم کی جیب پر ڈاکہ کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب رواں سال میں 20 لاکھ لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…