اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور چین نے ڈالر پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اب ڈالر کی بجائے چینی کرنسی میں کی جائے گی، اس کی وفاقی کابینہ نے بھی منظوری دے دی ہے۔ اب دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت ڈالر
میں نہیں ہو گی۔ پاکستان اور چین نے ملکی کرنسی پر دباؤ کم کرنے اور تجارت کو بڑھانے کے لئے چینی کرنسی کے ذریعے تجارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ ایم او یو دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔