اسلام آباد( آن لائن )گذشتہ5 سالوں کے دوران بھارت سے واہگہ بارڈر سے 68ارب 22کروڑ کے آلو ، 24ارب روپے سے زائد کے ٹماٹر ، 35ارب سے زائد کے چھوہارے درآمد کئے گئے ، وزارت تجارت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق 2014 سے 2019 تک 21ارب 52کروڑ 57لاکھ روپے
سے زائد کی ادرک ، 18ارب 86کروڑ روپے سے زائد کی مٹر پھلی ، 2ارب 87کروڑ 71لاکھ سے زائد کی مرچ ، 52کروڑ 26لاکھ سے زائد کا لہسن ، 84کروڑ 34لاکھ روپے سے زائد کا کھیرا ، 33کروڑ روپے کی چینی اور ایک ارب 93کروڑ روپے سے زائد کی جڑی بوٹیاں درآمد کی ہیں۔