ابوظہبی( آن لائن )متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے دو مزید کیس سامنے آئے ہیں۔ اس طرح امارات میں کرونا کے ظاہر ہونے کے بعد سے اس وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد سات ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے بتایاکہ دو نئے متاثرہ افراد کا تعلق چین اور فلپائن سے ہے۔دونوں افراد کو عالمی معیار کے مطابق مطلوب کڑی طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ وہ ریاست کے تمام سیکٹروں کے
ساتھ رابطہ کاری سے کام کر رہی ہے تا کہ شہریوں اور مقیمین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے واسطے تمام تر احتیاطی اقدامات کیے جا سکیں۔متحدہ عرب امارات میں 29 جنوری کو کرونا کا پہلا کیس ریکارڈ ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ایک ہی خاندان کے چار افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ خاندان سیاحت کے مقصد سے چین کے شہر ووہان سے امارات پہنچا تھا۔ مزید یہ کہ چاروں افراد کی طبی حالت مستحکم ہے اور انہیں طبی نگرانی میں کھا گیا ہے۔