کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی سپیکرقاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 11 فروری کو سماعت کرے گا۔ گزشتہ سماعت قاسم سوری کی درخواست پر کارروائی کے بغیر ہی ملتوی کر دی گئی تھی،الیکشن ٹربیونل نے لشکری رئیسانی کی درخواست پر قاسم سوری کا
الیکشن کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ قاسم سوری نے الیکشن کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 11 فروری کو سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے لشکری رئیسانی کی درخواست پر قاسم سوری کاالیکشن کالعدم قراردیا تھا۔ این اے265 میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قراردے دی گئی ، لشکری رئیسانی نے قاسم خان سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا ،الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنایا تھا این اے 265 سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کامیاب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے نادرا رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ سنایا، الیکشن ٹربیونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نیکی الیکشن ٹربیونل نے این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ،بی این پی امیدوار لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 11 فروری کو سماعت کرے گا۔ گزشتہ سماعت قاسم سوری کی درخواست پر کارروائی کے بغیر ہی ملتوی کر دی گئی تھی۔