جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ بننے کی خواہش، چوہدری محمد سرور حقیقت سامنے لے آئے

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا کوئی ایک بیان بتادیں جس میں وزیر اعلی بننے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں؟حکومتی کمیٹی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکرات جاری رہیں گے حکومت وعدے بھی پورے کر ے گی،وزیر اعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے احتساب سے بچنے کی کوشش کرنیوالوں کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا،

اپوزیشن کے اندازوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں جہانگیر خان ترین بھی پارٹی کا حصہ ہے اور ہم سب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہو کر ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ وہ راشد لطیف میڈیکل کالج کے کانووکیش 2020 سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم اور پیپلزپارٹی کے مر کزی راہنما چوہدری اعتزا ز احسن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کون اتحادی ناراض ہے کون کیا کر رہا ہے عوام کا یہ مسئلہ نہیں عوام مہنگائی غربت کا خاتمہ اور گڈ گورننس چاہتی ہے جس کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت کے ہر اچھے کام میں کریڈٹ صرف تحریک انصاف کو نہیں اتحادیوں کو بھی جاتا ہے اس لیے اتحادیوں اور حکومت دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مل جل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں اور ملک کو مسائل سے نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی یقینی بنائے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ق) لیگ حکومت کی اتحادی ہے اور وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی قسم کی پر یشانی والی کوئی بات نہیں حکومتی مذاکرات کمیٹی نے مشاورت کے بعد یہ طے کر لیا ہے کہ (ق) لیگ کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی اور ان کو ہر سطح پر ساتھ لیکر چلیں گے اور جو بھی وعدے کیے ہیں ان کو پورا کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر سطح پر شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنا رہی ہے

نیب سمیت احتساب کے تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے اور دو نہیں ایک پاکستان بنانے سمیت ہر وعدہ پورا کیا جائیگاحکومتی معاشی ٹیم کی انتھک محنت کے باعث ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے مگر ملک کا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا اپوزیشن سے ہضم نہیں ہورہا۔تقر یب سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب چوہدری نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ میڈیکل فیلڈ میں بھی قوم کی بیٹیاں نوجوانوں کے مقابلے میں آگے ہیں ہماری بیٹیاں تعلیم سمیت ہر میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں

میں جب سے گور نر بنا ہوں یہ دیکھ رہاہوں کہ ہر کانووکیشن میں 80 فیصد تک میڈل خواتین کے حصے میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے کی کامیابی میں والدین کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے آج تک میری ہر کامیابی کی وجہ میرے والدین کی دعا ؤں اور محنت کا نتیجہ ہے جس پر میں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر تاہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ز کا شعبہ بہت اہم ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو یاد رکھا ہے میڈیکل کا شعبہ انسانیت کی خدمت کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے پاکستان میں لوگوں کوبہت سے بیماریوں سے مقابلہ ہے ہم سب نے مل کر عوام کو ایسی بیماریوں سے بچانے اور انکے علاج کیلئے کام کر نا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے ہی ترقی کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…