لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی رہائشگاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے گلبرگ تھری میں واقعہ 4 کنال 17مرلے پر مشتمل گھر میں بیڈز لگادئیے گئے ہیں اور ایک وقت میں 40افراد رہائش رکھ سکیں گے۔ احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ سنایا تھا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ
نے اس فیصلے کو معطل کردیا تھا جس پر نیلامی روک دی گئی تھی۔پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ اسحاق ڈار نے غریب عوام کو لوٹ کر جو عالیشان کوٹھی تعمیر کی اسے پنجاب حکومت نے انہی ٹیکس دینے والے بے گھر اوربے سہارا افراد کی پناہ گاہ بنا دیا ہے۔ اس پناہ گاہ میں بیک وقت 40افراد کو پناہ دی جا سکے گی۔