منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومتی اتحاد کی ناراضگیوں کا فیصلہ کوئی اور کرے گا، شریف خاندان کے حق میں جن ججز نے فیصلہ دیا انہیں کہاں بھیج دیا گیا؟ اعتزاز احسن کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد کی ناراضگیوں کا فیصلہ کوئی اور کرے گا۔ حکومت سے ملک کی معیشت سنبھل نہیں رہی۔ عوام مہنگائی کے باعث حکومت سے تنگ آ چکی ہے۔ گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ منی بجٹ ہے جو حکومت ہر ماہ پیش کرتی ہے۔

نواز شریف کے دور حکومت میں بھی ہر ماہ منی بجٹ آتے رہے ہیں۔ راشد لطیف میڈیکل کالج کے کانووکیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز قانون دان چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ امر قابل تشویش ہے کہ پاکستان میں اقتصادی اور معاشی فیصلے کرنے کے مجاز زیادہ تر ایسے لوگ ہیں جن کی ملازمتیں ملک سے باہر ہیں۔ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ان کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہا معین قریشی اور شوکت عزیز جیسے درآمد شدہ وزرائے اعظم نے حکومت کی۔ معین قریشی پاکستان درآمد کیے گئے اور واپس چلے گئے جبکہ شوکت عزیز درآمد کیے جانے کے بعد حکومت کر کے بھاگ گئے اور اپنی ساس کی وفات کے باوجود واپس نہیں آئے۔ شوکت عزیز پاکستان کو برباد کرنے کے لئے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر معاملے میں فیل ہو چکی ہے۔ چوہدری اعتزاز احسن نے مریم نواز کو ملک سے باہر بھجوانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی ملزم کو بیرون ملک کسی کی تیمار داری کے لئے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مریم نواز کو باہر بھجوانا ہے تو اس کے لئے نیا قانون بنانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کوآپریٹو سکینڈل میں ملوث رہا۔ جس میں اس کے حق میں فیصلہ دیا گیا۔ فیصلہ دینے والے تینوں ججز کو سپریم کورٹ بھیج دیا گیا جبکہ فیصلہ دلوانے والوں سے کسی نے نہیں پوچھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…