اسلام آباد (این این آئی)جنوری 2013 سے جنوری 2018تک حکومت نے تخفیف غربت کیلئے مختص فنڈز کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق غربت کے خاتمے کیلئے 2013-14میں 2ارب روپے مختص کئے گئے۔دستاویز کے مطابق 2014-15میں بھی 2ارب روپے غربت کے خاتمے کیلئے حکومت نے مختص کئے ، 2015-16میں 4ارب روپے مختص کئے گئے،2016-17میں ساڑھے 4 ارب اور 2017-18 میں تخفیف غربت کیلئے 6
ارب روپے مختص کئے، غربت کے خاتمے کیلئے پاکستان بیت المال نے مختص شدہ بجٹ سے زائد اخراجات کئے، مالی سال 2013-14میں پاکستان بیت المال نے2 ارب 70کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کئے، 2014-15میں 3 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد اور 2015-16میں 4ارب 26 کروڑ روپے سے زائد اخراجات کئے، 2016-17میں بھی بیت المال نے 4 ارب 26 کروڑ کے اخراجات کئے، 2017-18میں 5ارب 90 کروڑ روپے کے اخراجات کئے گئے،