جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

طالبعلم کا والدین سے رقم ہتھیانے کیلئے جعلی اغوا کا ڈراپ سین والدین سے یہ طریقہ اختیار کر کے پیسے کیوں بٹورے ؟ اہم انکشاف

datetime 7  فروری‬‮  2020 |

کراچی/خیرپور(این این آئی)خیرپور کے طالبعلم نے اہل خانہ سے دو لاکھ روپے ہتھیانے کے لیے اپنے اغوا اور دو لاکھ تاوان طلبی کا ڈرامہ رچایا۔ تاہم مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے اسے بازیاب کرکے حراست میں لے لیاہے۔خیرپور پولیس اور کراچی میں اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کے ذرائع کے مطابق ہنگورجہ ڈگری کالج خیرپور کا طالبعلم محمد حسین بھٹو تین روز قبل پراسرار طور پر گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا

۔نوجوان نے اپنے موبائل فون سے اہل خانہ کو کال کرکے اطلاع دی کہ اسے 4 نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ہے اور گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام کی طرف لے جارہے ہیں، جس کے اگلے روز محمد حسین بھٹو نے اپنے ہی موبائل فون سے گھر والوں کو کال کرکے رہائی کے لیے ملزمان کی جانب سے دو لاکھ روپے تاوان طلب کرنے کا کہا۔پولیس ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے خیرپور میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرایا۔مقدمہ کے اندراج کے بعد خیرپور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیقات کیں تو ملزم کی کراچی کے علاقے صدر میں موجودگی ظاہر ہوئی۔بعدازاں خیرپور پولیس کی تفتیشی پارٹی کراچی پہنچی اور اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل سے رابطہ کیاجس کے بعد پولیس کی دونوں ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرکے نوجوان محمد حسین بھٹو کو کسی مزاحمت یا ملزمان سے مقابلے کے بغیر ہی صدر کے علاقے میں ایک خالی عمارت سے بازیاب کرالیا۔اناڑی نوجوان سے پولیس نے روایتی انداز میں پوچھ گچھ کی تو اس نے سچ اگل دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایاکہ اس نے اپنے والدین سے پیسے نکلوانے کے لیے یہ ڈرامہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…