منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

نئے پاکستان میں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں، حاملہ خاتون نے تڑپ تڑپ کر میٹرنٹی ہوم کے فرش پر بچے کو جنم دے دیا،انسانیت کی تذلیل کا افسوسناک واقعہ

datetime 7  فروری‬‮  2020 |

سانگھڑ(این این آئی)سانگھڑ سول اسپتال میں انسانیت کی تزلیل غریب گھر سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون نے تڑپ تڑپ کر میٹرنٹی ہوم کے فرش پر بچے کو جنم دے دیا سانگھڑ سول اسپتال میں ڈلیوری کے لئے لائی گئی حاملہ خاتون کے ساتھ اسپتال عملے کا نارواسلوک بدتمیزی چوکیدار نے مبینہ طور پردھکے دے کر میٹرنٹی سینٹر سے باہر نکال دیا غریب اور لاچار باب نے نواب شاہ ریفر کرنے اور پیسے نہ ہونے پر علاج کا اصرار کیا تو چوکیدارشریف نظامانی نیدھکے دینے شروع کردیئے۔

والد میرخان بھیل کا الزام سیشن جج کی جانب سے واقعہ کا نوٹس سول سرجن سانگھڑ سے رپورٹ طلب کرلی تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب پیرو مل کی رہائشی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ڈلیوری کے لئے سول اسپتال سانگھڑ لایا گیا اس موقع پر حاملہ خاتون لچھمی کے والد میر خان بھیل نے بتایا کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے میری بیٹی کی حالت تشویشناک بتاتے ہوئے نواب شاہ ریفر کرنے کا مشورہ دیا پیسے نہ ہونے پر انکار کیا تو چوکیدار شریف نظامانی نے دھکے دینے شروع کر دیئے میری بیٹی لچھمی نے میٹرنٹی ہوم کے فرش پر ہی بیٹے کو جنم دے دیا بچے کی پیدائش کے بعد عملے نے اپنا بھیانک چہرہ چھپانے کے لئے میری بیٹی لچمھی اور نومولود بچے کو میٹرنٹی ہوم کے اندر لے گئے اس سلسلے میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر لبنی کا کہنا تھا کہ مریضہ خاتون لچھمی بھیل میں خون کی کمی تھی جس کی وجہ سے تشویشناک حالت ہونے پر نواب شاہ ریفر ہونے کا مشورہ دیا تھا ڈیلیوری میٹرنٹی ہوم کے اندر روم میں ہوئی ہے جب کہ شوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو نے ڈاکٹر لبنی کے سفید جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا وڈیو میں صاف دیکھا گیا ہے کہ خاتون فرش پر لیٹی ہوئی ہے لیڈی ڈاکٹر کا موقف غلط ثابت ہوا لیڈی ڈاکٹر لبنی نیانکشاف کیا ہے مریضہ کو فسٹ ایڈ کی میڈیسن مہیا کی گئی ہے باقی میڈیسن مریضہ کے ورثا باہر سیخرید کر لائیں ہیں اس سلسلے میں ورثا کا کہنا ہے کہ تمام میڈیسن ہم نے باہر پرائیویٹ اسٹور سے خریدی ہیں ورثا نیمطالبہ کیا ہے چوکیدار شریف نظامانی اور دیگر عملے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیسول اسپتال ریفر سنٹر بنا ہوا ہے خواہ مخواہ مریضوں کو نواب شاہ ریفر کیا جاتا ہے جب کہ میڈیسن بھی مہیا نہیں کی جاتی اور ایمبیولینس کا کرایا بھی مریضوں سے وصول کیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب اس واقعہ کا سیشن جج نے نوٹس لیتے ہوئے سول سرجن سانگھڑ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…