لاہور (نیوز ڈیسک) منہ زور امریکہ کو قابو کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئیں، چین، پاکستان، ترکی، ایران اور روس پر مشتمل تگڑا اتحاد بنانے کی کوششوں کا آغاز ہو گیا، خطے میں نیا اتحاد بنانے کے لیے ایران نے آواز بلند کر دی ہے، پاکستان میں ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے 5 ممالک پرمبنی بلاک کے قیام کی تجویز پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ
مجوزہ 5 رکنی بلاک سے خطے کے مسائل کے حل میں مدد اورتعاون بڑھے گا۔ایک انٹرویو کے دوران پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ خطے کے بہترمستقبل کے لیے پاکستان، ترکی، روس، چین، ایران پر مبنی بلاک بنایا جا سکتا ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم خطے میں اقتصادی ترقی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔