بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا دیکھے گی، چینی حکام اور یہاں کے ڈاکٹرز اور محققین بارے ووہان میں موجود پاکستانی طالب علم نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 6  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ووہان (این این آئی)چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان کی ایک یونیورسٹی میں زیرِ تعلم پاکستانی طالب علم عبدالرحمن نے چین کی انتظامیہ اور چینی حکومت کی کورونا وائرس کے خلاف کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے چینی حکام اور یہاں کے ڈاکٹرز اور محققین اس پْراسرار کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت جائیں گے اور دنیا دیکھے گی۔

عبدالرحمن کا چین کے اکنامک نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر کوئی پاکستان اور چین کی دوستی سے واقف ہے، دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، ووہان شہر نے میری تعلیم کے لیے مجھے بہترین اور محفوظ ماحول فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی اپنے گھر کو مشکل میں نہیں دیکھنا چاہتا ہے مگر یہ وقت ووہان پر انتہائی مشکل تھا، ہر کوئی ووہان کی حوصلہ افزائی کررہا ہے میں بھی کچھ ایسا کرنا چاہتا ہوں کہ جس سے ووہان شہر کے لیے میرے دل میں موجود محبت نظر آسکے۔اْن کا کہنا تھا کہ میں اپنے دل کی گہرائیوں سے چین کی حکومت اور خاص کر ووہان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کیا اور اتنے مشکل وقت میں ہمیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کیں۔عبدالرحمن نے تمام پاکستانی طلبہ جو اس وقت چین میں رہائش پذیر ہیں اْن کی طرف سے سلک روڈ انسٹی ٹیوٹ ووہان انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے چین پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب چین 1 ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال 10 دن میں بنا سکتا ہے تو مجھے یقین ہے کہ چین اس پْراثرار وائرس کے خلاف جنگ بھی جیت جائے گا، مگر اِن سب میں تھوڑا وقت ضرور لگے گا۔عبدالرحمن نے شہر ووہان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا ہے، وہ ووہان شہر سے جڑی اپنی پْرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ’جب میں یہاں نیا نیا آیا تھا تو یہاں پر بہت سی عمارتیں زیرِ تعمیر تھیں

اور ان پر بینرز لگے ہوئے تھے جس پر چینی زبان میں کچھ لکھا ہوا تھا، میں اس زبان سے واقف نہیں تھا تو میرے استاد نے بتایا کہ اس کا مطلب ہے کہ ’ووہان دن بہ دن بدل رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اْس وقت مجھے یہ سادہ سے بینرز لگے مگر جب میں 2019 کے ووہان کا آج کے ووہان سے مقابلہ کرتا ہوں تو مجھے وہ بینرز کسی نقشے کی طرح معلوم ہوتے ہیں جس نے پورے ووہان کو تبدیل کردیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…