بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

شہریوں کو مردہ مرغیاں کھلانے کی کوشش ناکام، مردہ مرغی کو کس نام سے پکارا جاتا ہے اور عموماً ان کی سپلائی کہاں کی جاتی ہے؟ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 6  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں مردہ، لاغر اور بیمار مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں ٹولنٹن مارکیٹ لاہور میں صحت دشن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔بیمار اور مردہ مرغیوں کے سپلائر گرفتار جبکہ 32من مرغیاں ضبط کرلی گئیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹولنٹن مارکیٹ سے 32 من مرغیاں برآمدکر لیں۔بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے 6 پوائنٹس سیل کر دیئے گئے۔ مکروہ دھندے میں ملوث طارق چکن، قاسم چکن، نوید چکن،عدنان چکن شاپ،راجو چکن سیل سنٹر اور علی ہجویری چکن ہول سیل سنٹرکو سیل کیا گیا۔مزید برآں بیمار اور مردہ مرغیاں لانے والے 2 ٹرک بھی پکڑے گئے۔علاوہ ازیں 2 ملزمان گرفتارکرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کروادیا گیاہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مضر صحت مردہ مرغیوں کو پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیاہے۔عرفان میمن نے عوام سے گزارش کی ہے کہ مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں۔پہلے سے ذبح شدہ مرغی کا گوشت خریدنے سے گریز کریں۔واضح رہے کہ مردہ مرغی کو ٹھنڈی یا سرد مرغی کے نام سے پکارا جاتا ہے اور عموماً ان ٹھنڈی مرغیوں کی سپلائی بڑے بڑے ہوٹلوں میں کی جاتی ہے، عوام کو مردہ مرغیاں کھلائی جاتی ہیں لیکن کسی کو کچھ پتہ نہیں چلتا۔ اب فوڈ اتھارٹی نے ان عوام دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور مردہ اور بیمار مرغیاں ضبط کر لی ہیں۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…