اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران فاروق قتل کیس،برطانوی گواہ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر رابرٹ چیپ مین کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 6  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی گواہ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر رابرٹ چیپ مین نے وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈکرواتے ہوئے کہا ہے کہ نتیجہ اخذ کیا کہ مقتول عمران فاروق کی موت چاقو کے وار کے باعث ہوئی اور جسم پر زخموں کے25 نشان تھے۔ جمعرات کو انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی،

ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کردیا گیا، برطانوی گواہ مقتول عمران فاروق کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر رابرٹ چیپ مین کا وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کر لیا،گواہ نے عدالت کو بتایا کہ میں نے اپنے پروفیشنل کیریئر میں 18 ہزار لاشوں کے پوسٹ مارٹم کیے، اچانک موت کے 15 ہزار جبکہ مشتبہ اموات اور قتل کے 3 ہزار لاشوں کے پوسٹ مارٹم کیے، عمران فاروق کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 14 فروری 2011 کو تیار کی گئی، عمران فاروق کے جسم پر زخموں کے25 نشان تھے،نتیجہ اخذ کیا عمران فاروق کی موت چاقو کے وار کے باعث ہوئی، میرے رائے میں ایسے زخموں کے بعد شخص چند منٹوں بعد ہی چل بسا ہو گا۔دوسرے گواہ برطانوی پولیس کانسٹیبل جیڈ کمینز نے ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کروا دیا عدالت کو بتایا کہ میں ڈیٹیکٹو کانسٹیبل تھا اور قتل کے بعد سرچ آپریشن میری ذمہ داری تھی… میں نے جائے واردات سے مختلف شواہد قبضے میں لئے تھے جس جگہ پر قتل ہوا وہ میری معلومات کے مطابق عمران فاروق کی ہی ملکیت تھی… چھ گھنٹے تک میں نے جائے واردات پر سرچ کی۔برطانوی ماہر قانون بیرسٹر ٹوبی کیڈمین نے عدالت میں وضاحت کی کہ گزشتہ روز ایک گواہ نے بیان میں کہا کہ ملزم محسن علی کو ڈی پورٹ کیا گیا، یہ بات حقائق کے برعکس ہے، محسن علی کو ڈی پورٹ نہیں کیا گیا تھا محسن علی اپنے طور پر ملک چھوڑ گیا تھا، وکیل صفائی نے کہا کہ کیا یہ کہنا چاہتے ہیں کہ گواہ جھوٹا تھا؟ گواہ کو کسی پولیس افسر نے جو معلومات دیں وہ درست نہیں تھیں۔مزید کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…