پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف اورق لیگ کے درمیان برف نہ پگھل سکی،وزیراعظم عمران خان جمعرات کو کیا کرنے جا رہے ہیں؟

datetime 5  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق)کے درمیان برف نہ پگھل سکی،(آج)حکومتی اراکین اسلام آباد میں مشاورت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق)کے اختلافات کا معاملہ حل نہ ہوسکا، وفاقی وزیر شفقت محمود نے چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی تفصیلات سے حکومتی کمیٹی و دیگر اراکین کو آگاہ کیا جس پر شفقت محمود نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو مسلم لیگ ق کے مؤقف سے آگاہ کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے تحفظات پر جمعرات کو حکومتی اراکین اسلام آباد میں مشاورت کریں گے۔ ملاقات میں مسلم لیگ ق، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے حوالے سے مشاورت ہو گی۔پنجاب کے معاملات پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی تفصیلات بیان کریگی اور حکومتی جماعت کے اراکین اتحادیوں سے ہونے والے مذاکرات پر کوئی حتمی لائحہ عمل تشکیل دیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین کی متفقہ رائے کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائی گے اور وزیر اعظم ہی اتحادیوں کے معاملات پر حکومتی کمیٹی کے مشوروں پر کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…