اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

حکومت اور ق لیگ میں دراڑیں ڈالنے والے وفاقی وزراء کی ایک خفیہ فہرست وزیراعظم کو بھجوا دی گئی، کتنے وفاقی وزیر ملوث ہیں؟ ق لیگ نے وزیراعظم کو تہلکہ خیز معلومات بھجوا دیں

datetime 5  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ق لیگ کے حوالے سے معروف صحافی اختر صدیقی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کو سب سے بڑی شکایت حکومت سے یہی ہے کہ وہ ان کے وعدے پورے نہیں کر رہی جو باتیں طے ہوئی تھیں ان پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے، اس کے علاوہ انہیں یہ شکوک و شبہات تھے کہ وزراء انہیں عمران خان کے نزدیک بھی نہیں ہونے دے رہے۔

اب ایک نئی بات سامنے آئی ہے کہ ق لیگ نے ایسے وزراء کی فہرست تیار کر لی ہے جو حکومت اور ق لیگ کے اتحاد کو ختم کرنے اس میں گڑبڑ کرنے اور رخنہ ڈالنے میں وہ وزراء ملوث ہو سکتے ہیں، یہ فہرست تیار کرکے وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی گئی ہے اور ان سے درخواست کی گئی ہے کہ اس اتحاد کو بچانے کے لئے اس فہرست کا جائزہ لیا جائے اور ان وزراء سے بازپرس کی جائے کہ آخر انہیں ق لیگ کے ساتھ کیا ایسا مسئلہ ہے اور کیا دشمنی ہے کہ جس کے باعث وہ اندرون خانہ ق لیگ کے خلاف معاملات اور سازشیں کر رہے ہیں، ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ جو فہرست وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی گئی ہے اس حوالے سے ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ یہ فہرست خفیہ رکھیں اور اگر اس پر انہیں کوئی تحفظات ہوتے ہیں تو اس حوالے سے مزید کسی وضاحت کی ضرورت ہو تو وہ ق لیگ کی قیادت سے رابطہ کریں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس فہرست میں چار وفاقی وزراء کے نام ہیں اور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے کچھ صوبائی وزراء کے نام بھی شامل ہیں تاہم ابھی صوبائی وزراء کے ناموں کی فہرست نہیں بھجوائی گئی ہے ابھی صرف وفاقی وزراء کے نام بھجوائے گئے ہیں، اگر ق لیگ کے معاملات حکومت سے مزید بگڑتے ہیں تو وہ ق لیگ حتمی فہرست بھی وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دیں گے، یہ نام نہ تو وزیراعلیٰ پنجاب اور نہ ہی گورنر پنجاب کو بھجوائے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…