جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران نیازی مہنگائی کا طوفان لا کر عوام کو قبر میں پہنچانے کا انتظام کررہے ہیں،موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم شدید تنقید کی زد میں

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنے موقف کوسچ ثابت کررہے ہیں کہ سکون صرف قبر میں ہے اس لئے وہ مہنگائی کا طوفان لا کر عوام کو قبر میں پہنچانے کا انتظام کررہے ہیں تاکہ عوام قبر میں پرسکون زندگی گزار سکیں،عمران نیازی نے11 ہزار 610 ارب روپے کا تاریخی قرض  لے کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے

اور ابھی مزید قرضہ لینے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت قرضہ لینے میں خود کفیل ہوچکی ہے اور اب اسے کسی کی ہدایت کی ضرورت نہیں ہے ،عمرا ن نیاز ی خود قرضہ لینے کا اعتراف کررہے ہیں ،آئی ایم ایف کے پا س جانے کے بجائے خود کشی کو ترجیح دینے والے عمران نیازی روز کشکول اٹھائے آئی ایم ایف کے پاس پہنچ جاتے ہیں،انہوں نے کہاکہ71 سال میں ملک کے قرض اور واجبات 29 ہزار 500 ارب  وپے تھے ،71 سال میں سالانہ 415 ارب ملک نے قرض لیا گیا اور اب عمران نیازی نے 15 ماہ میں ساڑھ گیارہ ہزار  ارب روپے سے کا اس مزید اضافہ کردیاہے عمران خان نے ملک پر 2216 فیصد قرض اور واجبات میں اضافہ کیا ہے،انہوں نے کہاکہ عمران نیازی قرض لینے کی تحریک کے چیئر مین بن گئے ہیں ، وہ اپنی جماعت کا نام اب تبدیل کرلیں ، عمران نیازی نے ملک کو قرضوں کے قبرستا ن میں پہنچا دیا ہے، برآمدات میں اضافہ کے دعوے جھوٹے ہیں ، برآمدات میں اضافہ کے نام پر حکومت عالمی اداروں سے قرض لینے پر لگی ہوئی ہے، ایک طرف قرضہ کے پہاڑ قائم ہوگئے ہیں تو دوسری طرف آٹا، چینی، گھی، دالیں، ادویات، پٹرول، ڈیزل، سبزیوں، گوشت سمیت ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…