منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بچوں سے زیادتی میں ملوث افراد کیلئے سخت قوانین کا مسودہ تیار

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)خیبرپختوںخوا میں بچوں سے زیادتی میں ملوث افراد کے لیے سخت قوانین کا مسودہ تیار کر لیا گیا، تمام عمرجیل میں گزاریں گے، 14سال قید سمیت 50 لاکھ روپے جرمانے کی تجاویز بھی شامل ہیں، شہریوں نے مزید سخت سزائیں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔خیبرپختونخوا میں بچوں سے زیادتی اور تشدد کی روک تھام سے متعلق سخت حکمت عملی تیار کرلی گئی، بچوں سے زیادتی میں

ملوث افراد طبی موت تک جیل میں رہیں گے، مجرموں کو چودہ سال قید اور پچاس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی جاسکے گی۔صوبائی اسمبلی کی ذیلی پارلیمانی کمیٹی نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 2010 میں ترامیم کے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دے دی، کمیٹی کی چیئرپرسن نگہت اورکزئی کا کہنا ہے کہ ملک میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں آئے روز اضافہ تشویشناک ہے، تجاویز کو قانونی شکل دینے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔کمیٹی کی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی یا ہراسانی کے مرتکب افراد کے نام جنسی ہراسانی کے لیے مختص رجسٹر میں درج کیے جائیں گے۔شہریوں نے بھی بچوں سے زیادتی میں ملوث افراد کو مزید سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔ کمیٹی کی سفارشات کو صوبائی کابینہ اوراسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…