جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر خزانہ کا متعدد ٹیکس واپس لینے کااعلان

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے زرعی ادویات پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 7 فیصد ,آئل سیڈز پر کسٹم ڈیوٹی ختم ,پولٹری صنعت پر 5 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز واپس
پاکستان میں موبائل فون بنانے کی صنعت کو مراعات دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی پیداوار بڑھانے اور کھادوں کی فراہمی کےلئے 20 ارب روپے کا فنڈ قائم کیا جائیگا ¾بینک سے 50 ہزار روپے تک رقم نکلوانے پر 0.6 فیصد ٹیکس لاگو نہیں ہو گا .لیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نان فائلرز پر 12 سے 15 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، دہشت گردی کا شکار ہونے والے شہداءکی بیواﺅں کے ذمہ 10 لاکھ روپے تک کے قرضے سود سمیت حکومت ادا کرے گی .صوبے تعلیم اور صحت کے لئے بجٹ جی ڈی پی کا چار فیصد تک بڑھائیں .کوشش ہے اگلا این ایف سی ایوارڈ جلد طے پا جائے، این ایف سی میں فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو شامل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں .کراچی میں گین لائن منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے گا . اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ شیڈول کے مطابق تعمیر ہوگا،، گلگت بلتستان کے لئے گندم پر سبسڈی برقرار ہے .آئندہ بجٹ میں اضافی 100 ارب روپے سیکورٹی پر خرچ ہوں گے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ 2015-16ءپر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے ضرورت کے مطابق فنڈز مختص کئے گئے ہیں، لواری ٹنل کا منصوبہ 31 دسمبر 2016ءتک مکمل کرلیا جائے گا، کراچی میں گین لائن منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے گا، کراچی میں گرین لائن منصوبے پر 16 ارب روپے خرچ کریں گے، اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ شیڈول کے مطابق تعمیر ہوگا، یہ منصوبہ قومی قیادت کے متفقہ فیصلے کے تحت مکمل کیا جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس سے منصوبے کے متعلق ابہام دور ہو گئے ہیں،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…