پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کے قریبی ساتھی کیخلاف خفیہ ایجنسیوں نے تمام ثبوت عمران خان کے سامنے رکھ دیے، کرپشن میں ملوث نکلے، وزیراعظم ہاؤس میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی

datetime 3  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی ساتھی افتخار درانی کو خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے کرپشن میں ملوث پائے جانے کے ثبوت پیش کرنے پر کابینہ سے نکالا اور ان پر وزیراعظم ہاؤس داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی،

ملک کی اعلی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک بریفنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان کو دستاویزی ثبوت، فون کالز کی ریکارڈنگز پیش کیں، ان دستاویز سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی مالی کرپشن میں ملوث رہے، وفاقی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ افتخار درانی درجنوں افراد سے مختلف وزارتوں میں ڈیلز کروانے کے لئے رشوت طلب کرتے رہے مگر ان وزارتوں کے وزیر ایسی ڈیلنگز سے ناواقف تھے، واضح رہے کہ وزیراعظم آفس نے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا گیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام موجود نہیں، ان کے کابینہ سے نکلنے کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں 25 وفاقی وزرا، 4 وزراء مملکت شامل ہیں جن میں 5 مشیر اور 13 معاونین خصوصی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق افتخار درانی سے وزیراعظم آفس میں موجود آفس بھی واپس لے لیا گیا۔دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افتخار درانی نے استعفیٰ دے دیا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…