اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کو کسی صورت متنازعہ نہیں ہونے دیا جائےگا.سیاست کی آڑ میں کوئی جرم کرتا ہے تو اس کےخلاف بھی کارروائی ہوگی.کراچی کی روشنیاں بہت جلد بحال ہونگی . عوام امن وسکون سے زندگی گزار سکیں گے . اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں اور انشاءاللہ کامیابی کی منزل تک پہنچ کر ہی دم لیں گے .عمران خان اپنے بنائے ہوئے کمیشن کے فیصلے کو ہی تسلیم نہیں کررہے ہیں . حکومت بھار ت سے اچھے تعلقات چاہتی ہے . بھارتی حکومت کو ہاتھ آگے بڑھانا ہوگا ۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا کہ کراچی کے حالات کو سازگار بنانے کیلئے ہمارے قومی سلامتی کے ادارے قربانیاں دے رہے ہیں جنہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کراچی کی روشنیاں بہت جلد بحال ہوں گی اور عوام امن و سکون سے زندگی گزار سکیں گے۔ اپیکس کمیٹیوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹیوں کو اسی لئے بنایا گیا تھا تاکہ یہاں سیکیورٹی سے متعلق تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ ہم اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں اور انشاءاللہ کامیابی کی منزل تک پہنچ کر ہی دم لیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 2015ءکو انتخابات کا سال قرار دیئے جانے کے حوالے سے بیان پر وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا کوئی بھی دعویٰ درست ثابت نہیں ہوا البتہ 2015ءبلدیاتی انتخابات کا سال ہے۔ عام انتخابات 2018ءہیں میں ہوں گے اور اس کے بارے میں کسی کو کئی شک نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں کہا کہ عمران خان جوکہ نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں ان کے نئے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کو سب نے دیکھا ہے۔ خان صاحب تو اپنے بنائے ہوئے کمیشن کے فیصلے کو ہی تسلیم نہیں کر رہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست کے اثرات سے پاکستان اب باہر نکل چکا ہے اور اس کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایک دوسرے کی بات کوتسلیم کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ طاہر القادری دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے۔ پاکستانی معیشت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارآمد اور موثر پالیسیوں کی وجہ سے ہم سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم ہوتے جارہے ہیں جوکہ خوش آئند ہے۔ تمام ملکی و غیرملکی معاشی ادادوشمار کے لحاظ سے ہماری معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور گزشتہ دو سالوں میں کافی بہتری آئی ہے اور روزمرہ اشیاءکی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ عوام تک پہنچایا گیا۔ حکومت توانائی کے بحران کے حل کیلئے وافر اور سستی بجلی پیدا کرنے کے متعدد منصوبے لگا رہی ہے تاکہ عوام کی ضروریات کو پورا کیاجاسکے۔ حکومت نے توانائی حبران پر کافی حد تک قابو پالیا ہے اور انشاءاللہ 2017-18 ءتک ہم اس بحران سے مکمل چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور پاکستان روشن ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے کے نظام میں بھی بہتری لارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس نیٹ ورک میں لایا جاسکے۔ ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے وزیراعظم محمد نواز شریف کو کئے جانے والے حالیہ ٹیلی فون کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیا اور کہاکہ ہماری حکومت بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے اور بہتر تعلقات چاہتی ہے اس لئے بھارت کو بھی اچھے تعلقات کیلئے ہاتھ آگے بڑھانا ہوگا۔
کراچی آپریشن ،وفاقی حکومت نے واضح اعلان کردیا

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیر داخلہ کایو اے ای ،کویت اور اومان کے ویزوں بارے اہم اعلان
-
صحافی اعزاز سید صدر آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر پر ...
-
حکومت کا ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل ...
-
شیفالی جری والا کی موت کی پیشگوئی کردی گئی تھی
-
بھارت کا رافیل طیاروں کے پائلٹس سمیت 4 پائلٹس مارے جانے کا اعتراف، اعزازات دینے ...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
عبد اللہ سے استاد شاگرد کا رشتہ ہے ، مہربانی کر کے مجھے بدنام نہ ...
-
یورپی ملک کا پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
-
6ارب ڈالر کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی کیلئے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت
-
پاکستان کو ٹونا مچھلی کی برآمد سے 200ملین ڈالرز آمدن متوقع
-
چینی کمپنی کو پاکستان میں کینسر کی سستی دوا کی فروخت کی اجازت مل گئی
-
خدارا 200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں، نعمان اعجاز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیر داخلہ کایو اے ای ،کویت اور اومان کے ویزوں بارے اہم اعلان
-
صحافی اعزاز سید صدر آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر پر ڈٹ گئے
-
حکومت کا ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کرنےکا فیصلہ
-
شیفالی جری والا کی موت کی پیشگوئی کردی گئی تھی
-
بھارت کا رافیل طیاروں کے پائلٹس سمیت 4 پائلٹس مارے جانے کا اعتراف، اعزازات دینے کے فیصلے نے بھانڈا پ...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
عبد اللہ سے استاد شاگرد کا رشتہ ہے ، مہربانی کر کے مجھے بدنام نہ کریں: کرکٹر احسان اللہ
-
یورپی ملک کا پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
-
6ارب ڈالر کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی کیلئے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت
-
پاکستان کو ٹونا مچھلی کی برآمد سے 200ملین ڈالرز آمدن متوقع
-
چینی کمپنی کو پاکستان میں کینسر کی سستی دوا کی فروخت کی اجازت مل گئی
-
خدارا 200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں، نعمان اعجاز
-
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
-
دو طرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے: فیلڈ مارشل