پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

متاثرین وزیرستان کا احتجاجی مظاہرہ شدت اختیار کر گیا، موٹر وے بند کرنے کی دھمکی دیدی

datetime 3  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)متاثرین وزیر ستان کا احتجاجی مظاہرہ پانچویں روزشدت اختیار کر گیا اور گزشتہ روز احتجاج اور پیدل واک میں بھی تبدیلی آئی اور شمالی وزیرستان کے مشران پشاور پریس کلب کھ سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص (تل)کرتے رہے۔ مظاہرے کی قیادت صدر ایکزیکٹو کمیٹی جمالدین وزیر نے کی اور قوم اتمانزائی نے کثیر تعداد میں شیر کت کی

احتجاج کے دوران مظاہرین نے حکومت پاکستان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور صوبائی حکومت کے کسی نمائندے کی عدم توجہ کی وجہ سے خیبر روڈ بند کرتے ہوئے مزید موٹر وے بند کرنے اور سات تاریخ کو اسمبلی سیشن شروع ہونے کی صورت میں ممبران اسمبلی کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کی دھمکی دے دی۔ مظاہرے سے مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے حکومت پاکستان اپنے وعدے کی پاسداری جلد از جلدکرے۔انھو ں نے کہا کے ہم اپنا حق لینے کے لئے آئین کے مطابق کسی حد تک جانے سے دریغ نہ کریں گے۔انھو ں نے کہا کے اس دوران کسی قسم کے نقصان کی صورت میں صوبائی اور مرکزی حکومت زمہ دار ہو گی۔مظاہرے میں سیاسی شخصیات مولانہ عبد الشکور، اختیار ولی اور ممبر قومی اسمبلی شفیق شیر نے شرکت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں متاثرین وزیر ستان کی آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی سٹیج پر مقرین نظر دین،اکبر خان اور جنت خان وزیر موجود تھے مظاہرے کے آخر میں ترجمان عبد الجلیل وزیر نے ایک مشترکہ قرار داد پیش کی جس کے مطابق سابقہ ڈی سی عبد ناصر کا نیب کی انقواری کا مطالبا کر دیا اور کہا کے موجودہ ڈی سی اور جی او سی پشاور آ کے ہمارے مطالبات کا جلد آز جلد حل نکا لیں بصورت دیگر متاثرین وزیرستان اسی طر ح سڑ کو ں پر موجود رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…