لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان تک پہنچنے کے لئے فنگرز پرنٹ آٹو ڈی ٹیکشن سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب فرانزک ایجنسی میں تیار کئے جانیوالے اس سسٹم کی تیاری پر 50 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ سسٹم کے تحت تفتیشی افسران انگلیوں کی بجائے پورے ہاتھ کی لکیروں کے پرنٹ حاصل کرر کے ملزم کے
ہاتھ سے میچ کرسکیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل صرف انگلیوں کے نشانات میچ کئے جاتے تھے۔ مذکورہ سسٹم میں کام کرنیوالے افسران کی بیرون ملک سے ٹرننگ دلوائی جائے گی۔ منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ جسے رواں سال کے اختتام تک فعال کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب پہلے ہی منصوبے کی منظوری دے چکا ہے۔