اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

غلط ٹوئٹ کرنے پر ٹرمپ کو تنقید کا سامنا،ڈیلیٹ کرکے نئی جاری کردی

datetime 3  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل فٹ بال لیگ چیمپئن شپ سپر بال جیتنے والی ٹیم کنساس سٹی چیفس کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کنساس کی عظیم ریاست کو اس بڑی جیت کی مبارک ہو۔امریکا کا غلط جغرافیہ پیش کرنے کی وجہ سے ٹرمپ کی جانب سے یہ ٹوئٹ فوراً ہی ڈیلیٹ کر کے صحیح لکھ کر دوبارہ ٹوئٹ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر سپر باؤل جیتنے

والی کنساس سٹی چیفس کو امریکی ریاست کنساس کا شہر سمجھے جبکہ وہ ریاست مسوری کی نمائندگی کر رہی ہے۔ ٹوئٹ تو ڈیلیٹ کردیا گیا لیکن بڑی تعداد میں اس غلط ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے صدر کو ٹرول کیا جارہا ہے۔امریکی صدر کی اس بنیادی غلطی پر اامریکی صارفین کا کہناتھا کہ صدر کی حیثیت سے ایک مقبول کھیل کا نہ پتہ ہونا افسوسناک ہے، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انہیں دلچسپی نہیں لیکن وہ دکھاوے کے طور پر اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…