بفٹ(نیوزڈیسک)براعظم افریقہ اپنی عجیب و غریب اور پر اسرار تاریخ اور ثقافت کے لحاظ سے دنیا بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے جسے دیکھ کر آج بھی دور قدیم کی یاد تازہ ہوجاتی ہے ایسی ہی تاریخ لیے افریقی ملک کیمرون بھی خاصی شہرت رکھتا ہے جہاں ایک خاص روایت کے مطابق تخت سے اترنے والے بادشاہ کی بیویاں نئے بادشاہ کو منتقل ہوجاتی ہیں
جس کی وجہ سے اس بار بننے والے بادشاہ کی بیویوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمیرون کے علاقے بیفٹ میں ابومبی دوم نے 11 ویں فون یعنی بادشاہ کی حیثیت سے تاج اپنے سر سجایا تو اس کو وراثت میں اپنے باپ کی 72 بیویاں بھی ملیں جب کہ اس نے ان بوڑھی بیویوں کے ساتھ ساتھ جوان لڑکیوں سے بھی شادی کی جس سے اس کی بیویوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی۔شہزادہ نکسن کا کہنا ہےکہ کسی بھی شہزادے کو بادشاہ کی تربیت دینا پرانی بیویوں کی ذمہ داری ہوتی ہے جب کہ ابومبی کی تیسری بیوی کا کہنا تھا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک پختہ خاتون ہوتی ہے اورہماری روایت ہے کہ بادشاہ کی پہلے سے موجود بیویاں اپنی ذمہ داریاں جوان بیویوں کو سونپ دیتی ہیں جب کہ پرانی بیویاں نئے بننے والے بادشاہ کو سلطنت چلانے کے گر سکھاتی ہیں۔ بفٹ میں 47 سال سے حکمرانی کرنے والے ابومبی کا کہنا تھا وہ چاہتے ہیں کہ جدید طرز اور قدیم روایات کو اس طرح ملایا جائے کہ لوگوں کی ثقافت متاثر نہ ہو کیوں کہ ثقافتی اقدار کے بغیر کوئی قوم زندہ نہیں رہ سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ باپ سے وراثت میں ملنے والی بیویاں سوائے ایک اخلاقی ذمہ داری کے کچھ نہیں۔ رپورٹ کے مطابق ابومبی کے بعد نئے بننے والے بادشاہ فون زوفوا تھری کو وراثت میں 72 بیویاں اور 500 بچے ملیں گے۔