پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

مہنگائی کا سونامی پاکستان کی معیشت کھاگیا، غریب اور ان کے خواب دفن ہوکر رہ گئے، شہباز شریف نے حکمران ٹولے کی کرپشن کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 2  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مہنگائی میں مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں مزید مہنگائی بڑھنے کا مطلب معاشی پالیسیوں کی ناکامی کی دلیل ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا سونامی پاکستان کی معیشت کھاگیا، غریب اور ان کے خواب دفن ہوکر رہ گئے ہیں،شہروں سے بھی زیادہ دیہی علاقوں کے عوام مہنگائی سے پس کر رہ گئے ہیں،ایک زرعی ملک کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید 18 فیصد پاکستانیوں کاغربت کی لکیر سے نیچے جانا معاشی تباہی وبربادی کے اثرات ہیں،نوازشریف نے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا تھا،موجودہ حکومت نے اسے آزادکرکے آدم خوردیو میں بدل دیا۔ انہوں نے کہاکہ نالائق، نااہل اورکرپٹ ٹولے کا 11000ارب کا قرض اڑدہا بن کر معیشت اور عوام کو نگل رہا ہے،حکمران ٹولہ نہ صرف ملی بھگت سے کرپشن کررہا ہے بلکہ سنگدلی کی حد تک نالائق اور بے حس بھی ہے،مہنگائی کے اس جہنم میں قوم بالخصوص غریب ترین لوگ کیسے زندہ رہیں گے؟۔ انہوں نے کہاکہ غریب بجلی گیس کے بل دے تو بچوں کی فیس رہ جاتی ہے، والدین کا علاج کرائے تو کھائے کیا؟،ظلم کی یہ انتہائی قہرالٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ غریب، بیروزگار خود کشی کررہے ہیں، سفید پوش طبقات کا عزت سے رہنا ناممکن بنادیاگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…