پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

پاک سوزوکی موٹرز نے کلٹس وی ایکس ایل،اے جی ایس ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، 3 دن پیداوار بند رکھنے کا بھی اعلان

datetime 31  جنوری‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے فروری میں تین روز تک اپنی پیداوار بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کمپنی نے سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمتوں میں 10 ہزار روپے اضافہ بھی کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کے اعلامیے میں غیرپیداواری دن کے بارے میں آگاہ کیا گیا تاہم پیداوار بند رکھنے کی وجہ نہیں بتائی گئی البتہ یہ اعلان کیا کہ آٹو موبائل کے شعبے میں پیداوار 3، 4 اور 10 فروری کو بند رہے گی۔علاوہ ازیں کمپنی نے سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل اور

اے جی ایس ماڈلز کی قیمتوں میں 10 ہزار روپے اضافہ کردیا جس کے بعد کلٹس کی قیمت18 لاکھ 65 ہزار اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمت 19 لاکھ 85 ہزار روپے ہوگئی۔کمپنی کے مطابق گاڑیوں کی قیمت میں حالیہ اضافہ گاڑیوں کے ماڈلز میں لگائے نئے انفوٹینمنٹ سسٹم کی وجہ سے کیا گیا۔واضح رہے کہ ایکسچینج ریٹ میں استحکام ہونے سے درآمدی لاگت میں کمی کے باوجود یکم جنوری کو پاک سوزوکی نے کلٹس کے علاوہ اپنے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 49 سے 90 ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…