منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگی سینئر رہنما و رکن اسمبلی جعلی ڈگری پر نااہل قرار

datetime 31  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری جمع کرانے پر مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کو نااہل قرار دیدیا۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 241 سے ن لیگ کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی کاشف چوہدری کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیدیا۔ درخواست گزار عبدالغفار نے کاشف چوہدری کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری جمع کرانے پر نااہل قرار دینے کی

درخواست دائر کی تھی۔درخواست گزار کے مطابق الخیر یونیورسٹی نے تصدیق کی کہ کاشف چوہدری کبھی یونیورسٹی کے طالب علم ہی نہیں رہے، وہ صادق اور امین نہیں اس لیے عدالت بطور رکن صوبائی اسمبلی انھیں نااہل قرار دے۔عدالت نے کاشف چوہدری کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن لیگی ایم پی اے کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم بھی دیا۔خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کاشف محمود نے 48543 جب کہ تحریک انصاف کے ملک محمد مظفر خان نے 44184 ووٹ حاصل کیے تھے

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…