پیرس (اےایف پی) توہین رسالت کے الزام سے بری عیسائی خاتون آسیہ بی بی کی زندگی سے متعلق کتاب پیرس میں شائع ہوگئی ہے جسے مشترکہ طور پر فرانسیسی صحافی این ایزابیل ٹولے نے تحریر کیا ہے اور وہ واحد صحافی ہیں جس نے آسیہ بی بی سے کینیڈا میں ملاقات کی۔ کتاب میں آسیہ بی بی نے کہا
ہے کہ پاکستان سے ہمیشہ محبت کروں گی لیکن ہمیشہ جلا وطن رہوں گی ۔ اپنی زندگی سے متعلق آسیہ بی بی نے کہا کہ میں جنونیت کی اسیر تھی ، جیل میں آنسو صرف میرے ساتھی تھے۔میری کلائی جلتی رہتی تھی، سانس لینا مشکل ہوتا تھا، میری گردن میں طوق رہتا تھا، وہاں عیسائیوں کی زندگی مشکل ہے ۔