جیکب آباد (آن لائن) پی ٹی آئی رہنما پارٹی سے ناراض، ریجن میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری کا عہدہ لینے سے انکار۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اور سندھ کے سابق نائب صدرمیر راجا خان جکھرانی پارٹی سے ناراض ہو گئے ہیں اورپی ٹی آئی سکھر لاڑکانہ ریجن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری کا عہدہ لینے سے انکار کر دیا ہے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر پی ٹی آئی سندھ
کے سابق نائب صدر اور لاڑکانہ ڈویژن کے سابق صدر میر راجا خان جکھرانی نے عہدہ نہ لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غلط فیصلے کرکے پارٹی کو نقصان پہنچا یا جا رہا ہے جس سے پارٹی کمزور ہو رہی ہے یہ عمل وفادار کارکنان کو بدظن کرنے کے مترادف ہے پر ہم بدظن نہیں ہو نگے پارٹی کے ساتھ ہیں جلد اس حوالے سے عمران خان سے ملوں گا۔