اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن لگانے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن امجد جاوید سلیمی 2 روز بعد ریٹائر ہو رہے ہیں،امجد جاوید سلیمی 31 جنوری کو ریٹائر ہوں گے،امجد جاوید سلیمی کی جگہ کلیم امام کو تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم، آئی جی سندھ ملاقات کے دوران بلاواسطہ ذمہ داری دینے کا ذکر کیا گیا۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے طلب کرنے
پر آئی جی سندھ کلیم امام اسلام آباد پہنچے جہاں اْن کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، اس دوران آئی جی سندھ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور اہم امور پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا تھاکہ میں نے اپنا کام نیک نیتی سے کیا اور میرا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔کلیم امام نے کہا کہ میں نے کبھی ذاتیات کو میرٹ پر ترجیح نہیں دی، حکومت پاکستان کا ملازم ہوں، پاکستان کے آئین کے مطابق کام کرنے کا پابند ہوں۔