جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دو انتہائی خطرناک،مطلوب دہشتگردوں کوہلاک کردیا گیا،ان کے سر کی قیمت کتنی مقرر کی گئی تھی؟جانئے

datetime 28  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیر ہ اسماعیل خان(این این آئی ) ضلع ٹانک میںسی ٹی ڈی پولیس کی بڑی کاروائی، دو انتہائی خطرناک،مطلوب دہشتگردوں کوہلاک کردیامارے گئے ایک دہشتگرد کے سر کی قیمت5لاکھ روپے مقرر تھی، آر پی او ڈیرہ کی کامیاب کاروائی پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کو شاباش ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے دوران چیکینگ دو موڑسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی

بجائے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر CTDپولیس نے ان کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں دونوں دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔جنکی شناخت جہانزیب عرف جھنگی ولد امان گل قوم بھٹنی سکنہ ابا خیل اور اول خان ولد امان گل قوم بھٹنی سکنہ ابا خیل کے نام سے ہوئی دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ آتشیں وبھاری مقدار میں ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔واضح رہے کہ مجرم اشتہاری اول خان کے سر کی قیمت 5لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔دونوں دہشتگرد عرصہ دراز سے دہشتگردی کی  مختلف کاروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔سی ٹی ڈی پولیس کی منظم کاروائی کے نتیجے میں دونوں دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوئے۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید محمد امتیاز شاہ نے سی ٹی ڈی پولیس کو کامیاب کاروائی کرنے اور انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے ہلاک کرنے پر شاباش دی اور مزید اسی حوالے سے کہا کہ پولیس فورس اسی طرح شر پسند عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں بھر پور انداز میں جاری رکھیں گی اور شر پسندوں اور دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…