پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، آٹے کی قیمت تاحال بے قابو،عوام کی پریشانی میں کمی نہ ہو سکی

datetime 27  جنوری‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم آٹے کی قیمت میں تاحال کوئی کمی نہیں کی گئی۔ ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گندم کی 100 کلو گرام کی بوری قیمت میں 500 روپے کی کمی دیکھی گئی۔گندم کی 100 کلو گرام کی بوری اوپن مارکیٹ میں 4 ہزار 500 سے 4 ہزار 600 کے درمیان فروخت ہورہی ہے، گندم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد بھی فلور ملز نے آٹے کے نرخ میں کمی نہیں کی۔ریٹیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹا 58 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے

جبکہ فائن آٹے کی ایکس مل قیمت 57 روپے پر برقرار ہے۔ ریٹیل مارکیٹ میں فائن آٹا 62 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔اسی طرح چکی آٹے کے نرخوں میں بھی کمی نہیں کی گئی، چکی آٹا 64 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی کے بعد بھی آٹے کے نرخ کم نہیں کیے گئے جبکہ سرکاری گندم کا کوٹہ تا حال جاری نہیں کیا گیا۔چکی والوں کے لیے 50 ہزار بوری گندم کا کوٹہ مقرر کیا گیا تھا تاہم چکی مالکان کو سرکاری کوٹے کی گندم کے چالان ابھی تک جاری نہیں کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…