کامیاب جوان پروگرام کے بعد کامیاب دکاندار پروجیکٹ ,ابتدائی طور پرکتنا قرض دیا جائیگا؟بیروزگاروں کو خوشخبری سنا دی گئی

27  جنوری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے کہاہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے بعد کامیاب دکاندار پروجیکٹ شروع کریں گے، ابتدائی طور پر 1 سے 50 لاکھ روپے تک کا قرض دیا جائے گا، حکومت معیشت کو بہتر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

وزیر اعظم کا پیغام واضح ہے جو کام نہیں کرے گا وہ تبدیل ہوگا۔گورنرہائوس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، آج وزیر اعظم سندھ میں کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سندھ سے تقریبا 1 لاکھ نوجوانوں نے اپلائی کیا تھا۔ کامیاب جوان پروگرام کا بنیادی مقصد روزگار میں تعاون فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے تقریبا 15 ہزار کے قریب نوجوانوں نے بزنس پلان دیا، کئی نوجوانوں نے اپلائی کیا مگر ان کے پاس بزنس پلان نہیں تھا۔ نوجوان پورے بزنس پلان کے ساتھ اپلائی کریں یہ آپ کا پیسہ ہے۔ 10 ارب روپے سندھ کے نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ملیں گے۔انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام مہنگائی اور بیروزگاری کا تدارک کرے گا، ہم کامیاب دکاندار پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، ابتدائی طور پر 1 سے 50 لاکھ روپے تک کا قرض دیا جائے گا، نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لیے 30 ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو بہتر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، وزیر اعظم کا پیغام واضح ہے جو کام نہیں کرے گا وہ تبدیل ہوگا۔ 72 سالوں میں کسی وزیر اعظم نے پناہ گاہوں کے بارے میں نہیں سوچا۔ ملک مشکل ترین حالات سے گزر چکا ہے، وزیر اعظم پر امید ہیں۔ 35 سال کی مس مینجمنٹ کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔18 ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کو نوجوانوں کے لیے یوتھ منسٹر بنانا چاہیئے تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…