اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

 ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ سے عوام میں مایوسی  پھیل گئی ، سرمایہ کار بھی پریشان ، معیشت مستحکم کرنے کیلئے حکومت کو کیا کرنا ہو گا ؟ مشورہ دیدیا گیا

datetime 26  جنوری‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )کرپشن کی کی شکایات پر فوری کارروائی کیلئے تمام اداروں میں خصوصی کائونٹر زقائم کئے جائیں ،چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کا ٹیکس سسٹم کی تباہی کی جانب گامزن ہونے کا بیان لمحہ فکریہ ہے ، حکومت کے اپنے ادارے ٹیکس آمدن میں اضافے کی راہ میں خود سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،ٹیکس بارز حکومت کو جامع پالیسی کی تیاری کیلئے معاونت دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس فورم کے چیئرمین ذوالفقار خان نے ٹیکس نظام کے حوالے سے منعقدہ مذاکرے میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا ۔ ذوالفقار خان نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ ٹیکس دہندگان اور سرمایہ کاروں میں تشویش پھیلی ہے ، اگر یہ رپورٹ حقائق کے برعکس ہے تو حکومت کو اس کا فی الفور نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر ٹیکس آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے جس کا مقصد ٹیکس دینے کی استطاعات رکھنے والوں کو ٹیکس دینے کیلئے راغب کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت کے ٹیکسیشن کے نظام میں پائے جانے والے سقم کی نشاندہی بھی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ ریو نیو کا بیان کہ ٹیکس سسٹم تباہی کی جانب گامزن ہے لمحہ فکریہ ہے ، جب تک ٹیکس کانظام درست نہیں ہوگا ہماری معیشت ایسے ہی سسکتی رہے گی اور ہم ہر تین سے پانچ سال بعد عالمی مالیاتی اداروں کے در پر کشکول اٹھائے کھڑے ہوں گے۔حکومت قرضوں اور سود سے بچنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ، نظام پر عوام کا اعتماد بحال کیا جائے تاکہ انہیں یقین ہو سکے کہ ان کا دیا ہوا ٹیکس کا پیسہ غلط جگہ پر خرچ نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…