بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

غیر ملکی قرضوں کے حجم میں 5.5 ارب ڈالر کا اضافہ،وزارت خزانہ بھی میدان میں آ گئی، حقیقت سامنے رکھ دی

datetime 25  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ جولائی،دسمبر2019ء کے عرصے میں غیر ملکی قرضوں کی مد میں 5.5 ارب ڈالر کی رقومات موصول ہوئیں اسی عرصہ کے دوران3.8 ارب ڈالرکا غیر ملکی قرضہ واپس کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس عرصہ میں خالص حاصل شدہ غیر ملکی قرضہ 1.7 ارب ڈالر رہا اور مجموعی غیر ملکی قرضہ کے حجم میں بھی1.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔وزارت خزانہ کے مطابق حکومت پاکستان کو جولائی دسمبر2019ء کے عرصے میں دو طرفہ اور کثیر فریقی مدوں میں غیر ملکی قرضوں کی رقومات موصول ہوئیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق جولائی دسمبر2019 کے عرصے میں یوروبانڈ اور کمرشل قرضہ جات واپس کیے گئے۔ وزارت خزانہ کے مطابق جولائی دسمبر2019ء کے عرصے میں مجموعی وصول شدہ بیرونی قرضوں میں پچھلے سال کے اسی عرصے کی نسبت بعض اخبارات میں بیان کردہ156 فیصد کی بجائے31 فیصد اضافہ ہوا۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال2018-19کے دوران مجموعی غیر ملکی قرضوں کا حجم10.5 ارب ڈالر تھا۔وزارت کے اعلامیہ کے مطابق حکومت نے گذشتہ مالی سال کے دوران7.4 ارب ڈالر قرض واپس کیا جس سے بیرونی ملکی قرضے میں 3.1 ارب ڈالر کا خالص اضافہ ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…