منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کرمنل سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،وزیر داخلہ اعجاز شاہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم

datetime 24  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں،دہشتگردی اور معاشرے کے جرائم مختلف ہیں،ہمیں معاشرے میں آگاہی پھیلائے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ جمعہ کو یہاں نئے پراجیکٹ لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں موجود ہے-انہوں نے کہاکہ دہشتگردی اور معاشرے کے جرائم مختلف ہیں،ہمیں معاشرے میں آگاہی پھیلائے کیلئے

اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک معاشرے میں دہشتگردی کے حوالے سے آگاہی نہیں ہو گی تب تک اس کا خاتمہ ممکن نہیں -اعجازشاہ نے کہاکہ یو این او ڈی سی کو یہ مشورہ دوں گا کہ اس فنڈ کا کچھ حصہ معاشرے میں آگاہی پھیلانے پر استعمال کیا جائے-اعجازشاہ نے کہاکہ میں نے فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بھی کام کیا ہے-انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کرمنل سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،وزارت داخلہ اس پروگرام کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…