اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں، پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان بیجنگ میں مذکرات کا عمل مکمل

datetime 23  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان بیجنگ میں مذکرات کا عمل مکمل ہوگیا،جوائنٹ ورکنگ گروپ پاکستان کے اقدامات اور رپورٹ کی روشنی میں نئی سفارشات تیار کرے گا۔ ذرائع کے مطابق جوائنٹ ورکنگ گروپ اپنی سفارشات فروری جے پہلے ہفتے میں بھیجے گا،

پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں، ووٹنگ آئندہ ماہ پیرس اجلاس میں ہو گی،بیجنگ مذاکرات میں فیٹف سوالات پر جوابی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی رپورٹ پر فیٹف اجلاس میں اظہار اطمینان کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیراقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں وفد نے پاکستان کی رپورٹ پر بریفنگ دی۔جوائنٹ ورکنگ گروپ کے ساتھ مذاکرات میں گرے لسٹ سے نکلنے یا نہ نکلنے کا تعین ہو گا،ذرائع کے مطابق ٹیرر فنانسگ، منی لانڈرنگ کے اقدامات سے آگاہ کر دیا گیا، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات اور سزاؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا، ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے کیس رجسٹریشن میں 451 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2019ء تک ٹیرر فنانسنگ کے 827 کیس رجسٹرڈ ہوئے، ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں ملک بھر میں گیارہ سو گرفتاریاں ہوئیں،ان کیسز میں 196 کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…