لاہور( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نے ملاوٹ مافیا کے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی کیچپ فیکٹری جڑ سے ختم اور2فوڈ مینوفیکچرزکی پروڈکشن اصلاح تک بندکر دی ،جعلی کیچپ تیار کرنے پر ندیم شہید روڈ علی پارک میں واقع رانا توصیف شاہد کیچپ فیکٹری جڑسے اکھاڑ دی گئی جبکہ ایک ہزار 300کلو ناقص کیچپ،400کلو پلپ،400کلو سٹارچ،بھاری مقدار میں کھلے
رنگ اور کیمیکل تلف کر دیایا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق مقدمے کا اندراج کرا کے 3گیس سلنڈرز ،2گرائنڈنگ مشینیں، 2برنر،2بڑے پین،2ویٹ مشینیں،موٹر اورنیلے ڈرم ضبط کر لئے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق سٹارچ، کھلے رنگوں اور کیمیکل کی ملاوٹ سے معروف برانڈز کی جعلی کیچپ تیار کی جا رہی تھی۔نیلے کیمیکل ڈرمز کا استعمال،غلط لیبلنگ اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے اور فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔عوام کو کیچپ کے نام پر کیمیکلز کھلانے والے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا۔انہوںنے بتایا کہ کاروائی ویجی لینس سیل کی ریکی کے بعد کی گئی۔ علاوہ ازیںریکارڈ اور تیار پروڈکٹ پر لیبلنگ نہ ہونے پر قینچی بازار میں واقع اے بی این فوڈ ز اور ایس بھی این فوڈز کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔